قومی اسمبلی ، حلقہ این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی،نقاب پوش دفتر گھس گئے، توڑ پھوڑ کی اور ووٹوں کا بیگ لے کے بھاگ گئے

واقعہ کراچی میں پیش آیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی الیکشن کمیشن کے دفتر میں موجود تھے کہ اچانک نقاب پوش گھسے اور الیکشن کمیشن دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور پھر الیکشن تھیلوں کا بیگ لے کر فرار ہو گئے،بعد ازاں نقاب پوشوں نے ووٹوں کے تھیلے کو آگ لگا دی، پی ٹی آئی کے خالد محمود نے پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیاب کو چیلنج کیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا

واقعہ کے بعد تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے ہیں،ڈپٹی میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان مراد بھی ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں موجود ہیں،

حلقہ این اے 231 کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے دوران ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے،تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں سارا ریکارڈ جلا دیا، الیکشن کمیشن میں بیلٹ باکس اور دیگر ریکارڈ بھی جلا دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار ایڈووکیٹ خالد محمود پر تشدد کیا گیا، پیپلزپارٹی کے افراد میرا لیپ ٹاپ بھی چھین کرلے گئے۔

نقاب پوش افراد نے سیاسی کارکنوں اور میڈیا نمائندوں کو الیکشن کمیشن دفتر سے باہر نکال دیا۔ تحریک انصاف اور پی پی پی کے کارکنان نے گنتی کا عمل متاثر ہونے پر الیکشن کمیشن کے دفتر کےباہر نعرے بازی کی،نقاب پوش افراد کی آمد کی اطلاع پر پولیس پہنچی لیکن تب تک نقاب پوش فرار ہوگئے، پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع سیاسی کارکنان کو باہر نکال دیا۔

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

Shares: