سینیٹ میں سیاستدانوں کی نااہلی کے متعلق بل کی منظوری
نصیر آباد سے 3 نااہل سابق صوبائی وزرا اہل ہو جائیں گے
ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی ) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں سزایافتہ نااہل سیاستدانوں کے متعلق کثرت رائے سے بل کی منظوری کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کےسابق رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کی سزا ختم ہونے کی صورت میں بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 3 سابق صوبائی وزراء میر فائق علی خان جمالی، میر محمد امین عمرانی اور میر عبدالغفور لہڑی کی نااہلی بھی ختم ہو جائے گی اور یہ کسی بھی عوامی عہدے کیلئے اہل ہو سکیں گے اور عام انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں گے میر فائق علی جمالی اور میر عبدالغفور لہڑی کا تعلق بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے جبکہ میر محمد امین عمرانی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔