نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست،دلائل طلب

0
83
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ: نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے ،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نا اہلی کی معیاد پانچ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی،سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے،ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے ،

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ2017 میں کی گئیں ترامیم کے مطابق کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔: الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کی تفصیلات کے مطابق انتخابی عزرداری پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا، اور 30 دن میں فیصلہ نہ کیا تو امیدوار کو کامیاب قراردیا جائے گا جبکہ ریٹرننگ افسر نتائج کی کاپی فوری الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، اور اوریجنل کاپی 24 گھنٹے کے اندر الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔

ترامیم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی، تاہم حلقہ میں ووٹرز کی تعداد کی تبدیلی 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکے گی نئی ترامیم میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 24، 26، 28 سے 34، 36 اور44 کو حذف کردیا گیا ہے، کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply