سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ڈی سی آفس نارووال میں ریونیو عوامی خدمت سینٹر کا دورہ کیا اورعوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب بھر میں جہاں دوسرے محکمے عوامی خدمات کے لئے بر سر پیکار ہیں وہاں ریونیو ڈیپارٹمنٹ بھی عوام کی خدمات کے لئے شب و روز نت نئی سروسز کے ساتھ میدان عمل میں موجود ھے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر مہینے کے پہلے دفتری دن تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارھا ہے، جہاں ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کلکٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری سمیت اراضی ریکارڈ سینٹر کا عملہ موقع پر موجود ھوتا ھے، ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری پروگرام کے تحت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ھیں.

ڈپٹی کمشنر نہ صرف سائلین کی درخواستیں سن کر موقع پر ان کے مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری کر رھے ھیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ درخواستوں کی جانچ بھی کی جارھی ھے، ان ریونیو عوامی خدمت سینٹرز پر لوگوں کو ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجرا، انتقالات کا اجرا، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو کے متعلق کئی ایک سروسز مہیا کی جارھی ہیں، ریونیو سینٹرز پر عوامی مسائل موقع پر حل کرنے کی روایت شروع کردی ھے، ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان، ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے اور محکمہ ریونیو کے علاوہ اے ڈی سی آرعائشہ غضنفر سمیت غلام مصطفی انصاری، محمد ارشد، شہزاد قیصرودیگر اس موقع پر موجود تھے۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Shares: