نیب ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے، حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کوئٹہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، حکومت نے معیشت تباہ کر دی، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اے پی سی کے بعد نیب نے کارروائیاں تیز کر دیں÷
احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا
ادھر ن لیگ نے احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔ لیگی رہنما نے سرکلر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیا کوئی بھی شخص یا وفد عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی مفاد اور آئین میں رہتے ہوئے ضرورت ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت لے کر ملاقات ہو سکے گی، علیحدگی سے ملاقات کرنے پر قیاس آرائیاں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔
سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارا ایجنڈہ قومی مفاد ہے، نواز شریف کی اے پی سی کی تقریر کو پذیرائی ملی، کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اسی بیانیہ کو لے کر چلنا ہوگا کیونکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمیں اپنے بیانیہ پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ملے گی