نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،سابق سیشن جج،سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائریز کی منظوری

0
73

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب اوردیگر سینیر افسران شریک ہوئے،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 5 انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی،
،
اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق سیشن جج خضر حیات اوردیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اوردیگرکیخلاف انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی،

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی محمدنعیم انور،محمد سلیم خالد محمود اوردیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، طاہربشارت چیمہ،سابق ایم ڈی پیپکواوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،فیڈرل لینڈکمیشن ریونیو ڈپارٹمنٹ ہارون آباد، بہاولنگرکےافسران،اہلکاروں کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق ای ڈی اوہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل کریم اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سےبدعنوانی کا خاتمہ،کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب سنجیدہ کوششیں کررہا ہے،نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ،فرد سے نہیں بلکہ صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب بدعنوان عناصرسے قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کرنے کیلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیےقانون کےمطابق اقدامات کیے جائیں گے،شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں،انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کےاندرقانون کیمطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں،

نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

Leave a reply