اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اہم دستاویزات ہاتھ لگ گئیں‌

0
34

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب)نے چھاپہ مار کر کئی اہم فائلز قبضے میں لے لیں۔نیب سکھر کی 5 رکنی ٹیم نے کئی گھنٹے تک ڈیفنس کراچی میں واقع اعجاز جاکھرانی کے گھر کی تلاشی لی اور اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔

اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

اعجاز جاکھرانی پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب چھاپے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے مگر انہیں گھر سے باہر ہی روک دیا گیا۔سعید غنی نے چھاپے کو غیر قانونی اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

چھاپے کے دوران رینجرز کی بھاری نفری گھر کے باہر موجود رہی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کو جب گھر میں داخل نہ ہونے دیا گیا تو انہوں نے گھر کے باہر ہی دھرنا دے دیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیب کے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ سعید غنی نے چھاپے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا انداز ایسا ہے جیسے کسی دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہو۔

"بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم اعجاز جاکھرانی کے گھر کئی گھنٹے تک تلاشی لیتی رہی اور مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

Leave a reply