اسلام آباد:خداراجھوٹ بولنا چھوڑ دیں ، شہبازشریف پاکستانیوں کو گمراہ نہ کریں ، نیب نے حقیقت سے پردہ فاش کردیا ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پاکستان میں حزب مخالف کے لیڈراورکرپشن کیسز میں نیب کو مطلوب ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی آج نیب آفس میں پیشی سے متعلق اہم حقائق سے پردہ فاش کردیا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق قومی احستاب بیورو نے کہا ہےکہ ادارے نے پہلے سے طئے شدہ شیڈول کے مطابق میاں شہباز شریف کے سامنے ان کے اپنے کیئے ہوئے اعمال سے متعلق سوالات کے لیے نیب آفس آنے کی درخواست کی تھی ،لیکن افسوس اس بات پر ہےکہ ایک سیاسی جماعت کا رہنما ہونے والے اس شخص نے جس طرح آج قوم کے سامنے جھوٹ بولا ہے یہ اچھا نہیں ہے
نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ آج 17 اپریل کو میاں شہباز شریف سے کچھ سوالات کے مفصل جوابات دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہوں نے جوابات دینے کی بجائے الٹا جھوٹ اورغلط بیانی سے گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے
نیب نے شہباز شریف کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب مملکت پاکستان کا ایک ذمہ داراورآئینی ادارہ ہے وہ کسی سیاسی جماعت یا فرد سے متاثرنہیں ہوتا لٰہذا میاں شہبازشریف غلط بیانی نہ کریں
نیب میںسیاسی بیانات یا سیاسی مفروضے نہیں چلتے ، دلائل اورحقائق کی بنیاد پرمعاملات چلائے