نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، چیئرمین نیب

0
45

نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، چیئرمین نیب

باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں، نیب افسران لوٹی رقم برآمد کرنے کیلئے کوششیں مزید بڑھائیں، تحقیقات کیلئے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا، نیب قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا۔

قائمہ کمیٹی میں پیش کیوں نہیں ہو رہا؟ چیئرمین نیب نے نوٹس کا جمع کروایا جواب

واضح‌ رہے کہ شہریوں کی جبری گمشدگی کا معاملہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمن مسنگ پرسنز کمشین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال سینیٹ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے شہریوں کی گمشدگی کے معاملے پر جاوید اقبال کو طلب کر رکھا تھا

چیئرمن قائمہ کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جسٹس ر جاوید اقبال کو بطور چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، آئی جی سندھ تو قائمہ کمیٹی میں آئے مگر جاوید اقبال نہیں آئے،رجسٹرار نے بتایا کہ جسٹس صاحب اپنی صحت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے،

Leave a reply