نیب دفتر پر پتھراؤ کے لیے جو گاڑی استعمال ہوئی اسی نمبر پلیٹ‌ والی گاڑی مریم کے قافلے میں شامل

باغی ٹی وی : گوجرانوالہ جلسہ کے لیے مریم نواز کے قافلے میں‌وہی گاڑی شامل ہے جس میں پتھر لاد کر نیب کے دفتر پر حملہ کیا گیا. واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تھا جس میں

نیب لاہور کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراوَ کیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا .

مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ


واضح رہے کہ پی ڈی ایم گوجرانوالہ میں جلسہ کر رہی ہے. جس کے لیے قافلے رواں دواں ہیں. پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

Shares: