نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ختم، چیئرمین نیب کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ختم ہو گیا ہے،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل اورڈی جی آپریشنز نے شرکت کی،چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں،

نیب اجلاس میں التمش سوسائیٹی مالکان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی گئی ،کےڈی اےسندھ کےافسران واہلکاروں کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی،سابق قائمقام آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کے خلاف کیس کاجائزہ لیا جارہا ہے

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریاں مبینہ الزامات کی بنیاد پرشروع کی گئی ہیں جوحتمی نہیں،تمام متعلقہ افراد سے موقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا،

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ‏میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے،‏کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،‏ملک سے بد عنوانی کاخاتمہ اورلوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے،23ماہ میں71ارب روپے بدعنوان عناصرسے برآمد کروا کرخزانےمیں جمع کروائے،

Shares: