نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، صوبائی وزیر صحت ،3 سابق اراکین اسمبلی کیخلاف انکوائری کی منظوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی مجیدکے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس سکینڈل،کامران شفیع سابق سفیر اور واجد شمس الحسن سابق ہائی کمشنر برطانیہ، اعزازی سیکرٹری سٹیٹ بینک آف پاکستان عبداﷲ علوی، سٹاف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی.

اجلاس میں وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ ، سابق ایم این اے اعجاز حسین جاکھرانی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن، سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین خان گوپانگ، سابق ایم پی اے شوکت بسرا کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مو¿قف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے تین ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی مجیدکے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس سکینڈل میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر سرکاری توشہ خانہ سے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑےاں، تحائف لینے کاالزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کامران شفیع، سابق سفیر اور واجد شمس الحسن سابق ہائی کمشنر برطانیہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی خزانے کو تقریباً 27 ہزارڈالر اور 28 ہزار پونڈ کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اعزازی سیکرٹری اسٹیٹ بینک عبداﷲ علوی، سٹاف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے علاوہ ان سے 7.8 ملین روپے ہتھیا لئے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں نشاط چنیاں پاور لمیٹڈ، افسران و اہلکاران، نیپرا اینڈ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور دیگر، محکمہ صحت گورنمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران، ممبران پروکیور کمیٹی، پروگرام منیجرز ہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام حکومت سندھ اور دیگر، رحمت بلوچ وزیر صحت بلوچستان کوئٹہ اور دیگر، اعجاز حسین جاکھرانی، سابق ایم این اے ضلع جیکب آباد اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری شامل ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی انتظامیہ، ٹی ای پی اے، ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر، محمد رمضان اعوان سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شعبہ سندھ اور دیگر، ایکسین محمد عاشق، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ریاض گیپکو گوجرانوالا اور دیگر، بینک آف خیبر پشاورکے افسران و اہلکاران اوردیگر، سردار عاشق حسین خان گوپانگ سابق ممبر قومی اسمبلی، جاوید اقبال پٹواری علی پور مظفر گڑھ اور دیگر، میسرز ٹیچنگ ہاسپٹل سینئر پرچیز آفیسرز/آفیشلز آف ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈی جی خان فارمیسی سپلائرز اور دیگر، شوکت بسراسابق ایم پی اے/ پارلیمنٹری سیکرٹری پنجاب ہاورن آباد بہاولنگر اور دیگر، میسرز عبداللہ شاہ غازی شوگرملز لمیٹڈ کے مالکان/ڈائریکٹرز اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری قانونی کارروائی کے لئے سی ڈی اے کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شکیل احمد، سابق ڈی جی پارکس اینڈ ہاٹی کلچر اتھارٹی لاہوراور دیگرکے افسران و اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں این جی اوز ایس ڈی پی آئی، فافین ایف اے او اور دیگرکے خلاف انکوائری وزارت داخلہ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فاٹا رورل پروگرام پراجیکٹ کے افسران /اہلکاران، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اور دیگرکے خلاف متعلقہ محکمہ کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سیّد عارف خان، ڈائریکٹر میسرز کینال ویو پشاور اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن پشاور ڈویلپمینٹ اتھارٹی کو قانونی کارروائی کےلئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران اور دیگر، فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمینٹ انتظامیہ کے اہلکاران/افسران اور دیگر، ذوالفقار بخاری ولد واجد بخاری اور دیگر، لاہور نالج پارک کمپنی کی انتظامیہ کے اہلکاران /افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

Shares: