باغی ٹی وی : نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے دائر کردہ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ موسی خان اور دیگرملزمان نے اپنے من پسند افراد بھرتی کئے، موسی خان نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کوغیرقانونی طورپر بھرتی کیا۔ دوسری جانب موسی خان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے، نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان اور دیگر ملزمان نےمختلف منصوبوں میں خوردبرد کی

واضح رہے کہ نیب پشاور نے جے یو آئی اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کےلیے خط لکھا تھا جس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی تھی.

اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں. خیال رہے کہ نیب میں مولانافضل الرحمان کے خلاف زائداثاثے اور کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔

Shares: