چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس بڑے بڑے مقدمات کے متعلق اہم احکامات جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر اکاؤنٹابلیٹی ، ڈی جی آپریشن نیب  اور نیب کے تمام ڈایریکٹر جنرلز نے ویڈیاو لنک کے ذریعے شرکت کی . اجلاس میں  میگاکرپشن کے وائٹ کالرمقدمات میں اب تک پہیش رفت نوازشریف، حمزہ  شہباز ، سلیمانشہباز، حسن نواز، حسین نواز ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال مفتاح اسماعیل ، عمران الحق چیخ اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات ،جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمات آصف علی زدراری، عبدلغنی مجید ، انور مجید اور دیگر کے خلاف کی  گئی تحقیقات اور ملزمان سے اب تک قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور قومی خزانے میں جمع کرانے کا جائزہ لیا گیا . پنجاب میں 56 کمپنیوںکے مقدمات کی تحقیقا اور ملزمان سے قوم کی لوٹی گئی اب تک رقوم کی واپسی اورقومی خزانے جمع کرانے کا جائز ہ لیا گیا . شوگر سکینڈل کی تحقیقات اور سندھ میں گندم چوری  اور خورد برد کے مقدمات 10 ارب روپے کی ریکوری اوردیگر اشوز پر بھی جائزہ لیا گیا
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد ملک کو کرپشن سےپاک اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے . نیب کا تعلق جسی جماعت سے نہیں ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کاے افسران کی واپستی صرف ریاست پاکستان سے ہے . جو قانون کے مطابق اپنے فرائض  سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں. نیب ہر قسم کے دباؤ ، دھمکی اورپراپیگنڈہ کی پروہ کیے بغیر قانون کے مطابق اپنے رائضسرانجام دے رہا ہے  اور دیتا رہے گا.








