مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

جنوبی ہندوستان میں ایک شادی کی تقریب میں دلہا...

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے...

سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی،ہسپتال منتقل

قصور نجی ھاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈ زخمی،ھسپتال منتقلتفصیلات کے...

نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

نیب نے ملک بھر میں کارروائیوں کے کے لئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ کہ اس کے لئے بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران بھرتی کئے جائیں گے جبکہ نیب نے کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈافسران بھرتی کئے جائیں گے۔

تاہم ذرائع کے مطابق ریجنل بیوروزمیں جونیئرایکسپرٹ بھرتی کئے جائیں گے، اور نیب کا انٹیلی جنس ونگ ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا جبکہ اس سے قبل 21 ستمبر کو نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھا تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگے تھے تاہم نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra