نیب ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ آپ نے جنوری 2021 میں کیس فائل کیا اور کتنا وقت چاہیے؟ جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ملزم کیخلاف کوئی مواد ہے تو دکھائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے کیس فائل کیا پھر کچھ بھی کام نہیں کیا، نیب وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ تھوڑا وقت دےدیں،جس پر جسٹس منصور علی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے پر آپ تیاری کے ساتھ آتے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیسز سن کر التوا ختم کرنا چاہتے ہیں، نیب وکیل نے تیاری کے ساتھ نہ آنے پر عدالت سے معافی مانگ لی
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پرمقدمات کا بہت بڑا بوجھ ہے جسے کم کرنا ہے نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے یہ درخواست ایک سال پہلے دائر کی گئی لیکن آج دوران سماعت نیب مزید دستاویز رات جمع کرانے کی مہلت مانگ رہا ہے عدالت نے نیب کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی
قبل ازیں سپریم کورٹ میں یوریا کھاد درآمد خورد برد کے ملزم کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر درخواست خارج کر دی ،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوئے6 سال3 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، 23گواہان میں سے صرف 8 کے بیان قلمبند ہوئے ہیں، شریک ملزمان کی 265 کی درخواستوں کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہوا،نیب سے ٹرائل میں تاخیر کا پوچھا تو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، نیب نے بروقت ٹرائل مکمل کرانے میں غفلت برتی ہے،ضمانت منسوخی کی درخواست میں 3 گراونڈ ہونے ضروری ہیں، پہلا ضمانت کا غلط استعمال ہو، دوسرا میرٹ کے برعکس ہو اور تیسرا کرپشن ثابت ہو،
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ضمانت منسوخی کیلئے عدالت آیا ہے،اگر ضمانت نہ ہوئی ہوتی تو ملزم آج بھی جیل میں ہوتا، دیکھنا ہوگا کہ شریک ملزمان کی درخواستوں پر ٹرائل کتنا تاخیر کا شکار ہوا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر 26 کروڑ روپے واجب الادا رقم ہے،نیب نے ٹرائل کے التوا کو روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،چ
نیب بتائے کس اختیار کے تحت انکوائری دوبارہ شروع کی؟ سپریم کورٹ
پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے
ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ قائمہ کمیٹی کا نیب سے استفسار
نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی
خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں