اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف ہو گیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کے خلاف انکوائری کے لئے نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے خلاف نیب انکوائری کرے گا،نیب کو رواں برس عامر کیانی کے خلاف شکایات ملی تھیں جن کی تصدیق کے بعد چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیا ہے،
ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر
عامر کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے انکوائری کی جائے گی،
واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم نواز، فریال تالپور،خورشید شاہ، سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق کو مختلف کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی گرفتاری پر نیب پر شدید تنقید کی جا رہی تھی تا ہم اب نیب نے تحقیقات کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا ہے
احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری