نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف عدالت کا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے ٹھیکہ دار کو عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس قاسم خان نے نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف نوٹس لے لیا ،عدالت نے کہا کہ ایسے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیج دینا چاہیے جو نیب کا بہانہ بناکر کام نہیں کرتے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس نے قسم کھائی ہوئی کہ کام نہیں کرنا، اگر سیکریٹری عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا تو انہیں گھر جانا چاہیے، 10روپے کی بات ہو تو سیکریٹریز کہتے ہیں کہ نیب پکڑ لے گا، پنجاب کے تمام افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام کرنے کو تیار نہیں، جب درست کام کریں گے تو نیب کیوں پکڑے گا ؟ عدالت نے چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکریٹری فنانس پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

Shares: