باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کاشاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا

اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے،قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب ہونے پرن لیگ کے بیشتر اراکین غیرحاضر ہین،اجلاس میں قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پرحکمت عملی پر مشاورت کی گئی اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد پر غور کیا گیا پیپلزپارٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے موقف پر بھی مشاورت کی گئی بیشتر لیگی اراکین نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو بہتر قرار دے دیا، ن لیگی اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا تا ہم کچھ اراکین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت ضروری ہے اگر شرکت نہ کی گئی تو مذہبی ووٹ بینک متاثر ہو گا

بعد ازاں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ،اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قرارداد کی حمایت کی جائے گی لیکن حکومتی طریقہ کار قابل قبول نہیں،

قبل ازیں ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے،

قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے والی قرارداد پر بحث بھی ہو گی،اراکین پارلیمنٹ ایوان میں بحث کریں گے، قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کا امکان ہے تا ہم قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں بحث ہو گی اور فرانسیسی سفیر کو کب ملک بدر کیا جائے گا اس حوالہ سے کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا،آج کی قرارداد سے پاکستان اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات بارے اہم فیصلہ ہو گا

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں،بلاول

Shares: