حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

0
56

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سفیر کو بے دخل نہ کئے جانے پر تحریک لبیک پاکستان نے 20 اپریل کو ناموس رسالت ﷺ مارچ کا اعلان کردیا۔

تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ 16 نومبر 2020 کو معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق 3 ماہ میں گستاخ فرانسیسی سفیر ملک بدر اور فرانس کامکمل بائیکاٹ کرنا تھا لیکن تکمیل معاہدے کے لئے 20 اپریل تک کی مزید مہلت لی گئی۔ معاہدے کی ڈیڈ لائن کا اعلان وزیراعظم پاکستان نے خود میڈیا پر کیا، اب اگر 20 اپریل تک فرانس کا سفیر نہ نکلا تو ناموسِ رسالت مارچ ہو گا، 20 اپریل رات 12 بج کر 1 منٹ پر علامہ خادم حسین رضوی کے مزار سے مارچ کا آغاز ہو گا، اہلیان پاکستان تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ناموس رسالت مارچ کا حصہ بنیں۔

تحریک لبیک کے ساتھ حکومت نے معاہدہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج ملتوی کیا جائے، حکومت فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالہ سے پارلیمان میں ایشو کو اٹھائے گی، حکومت اور تحریک لبیک کے مابین طے ہونے والی ڈیڈ لائن کو چند روز باقی رہ گئے ہیں، اس ضمن میں حکومت نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی اہم اجلاس بلایا تھا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر مذہبی امور ،وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی تھی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی لایا جائے گا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ نے علامہ حکومت کو 20 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، ایک معاہدے کے بعد یہ طے پایا تھا کہ حکومت اس حوالہ سے اقدامات اٹھائے گی ،وزیراعظم عمران خان کا معاہدے کے وقت کہنا تھا کہ تحریک لبیک سےمعاہدہ ہوا،ان کےمطالبات کوپارلیمنٹ میں رکھیں گے، فورتھ شیڈول میں شامل تحریک لبیک کےافراد کے نام نکال دیئے جائیں گے،معاہدے کی شقوں کو 20 اپریل 2021 تک پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا.معاہدے پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے دستخط ہیں جبکہ لبیک کی جانب سے ڈاکٹر محمد شفیق امینی کے دستخط ہیں

Leave a reply