تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

0
141

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا

حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہونیوالے اس دعوے کی تصدیق کے لئے باغی ٹی وی نے تحریک لبیک کے رہنما سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سعد رضوی رحیم سٹور کے مالک رانا اختر محمود کی نماز جنازہ پڑھانے گئے تھے جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا

تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

https://twitter.com/TLPwmn/status/1381537906666397697

اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر تحریک لبیک کے کافی کارکنان کی جانب سے ٹویٹس کی گئیں اور ردعمل کا اظہار کیا گیا،ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔حکومت ایسی غلطی نہ کرے فرانس کے کتے سفیر کیلئے ایسے کام کرو گے کیا

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ حکومت خود اپنی موت کو آواز دے رہی ہے ایسا کر کہ ہم تحریک لبیک والے ڈرتے نہیں ہیں کسی قسم کی گرفتاریوں سے

https://twitter.com/D_U786/status/1381539821340987394

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ *ALERT* *مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔* *مرکز کی کال کا انتظار کریں*

https://twitter.com/Atif__Noori/status/1381540362645348353

ایک صارف کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کا حکومت سے کیا ہوا معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے کیونکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ اگر تحریک لبیک کے کسی بھی کارکن کو حکومت گرفتار کرتی ہے تو یہ معاہدہ منسوخ ہو جائے گا
معاہدہ منسوخ کر دیا بزدل نے

ایک اور‌صارف کا کہنا تھا کہ جس طرح تحریک لبیک پاکستان20اپریل تک معاہدےکی پابند تھی اُسی طرح حکومتِ بھی معاہدہ کی پابند تھی حکومت پاکستان نے معاہدہ پر عمل کرنے کے بجائے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو گرفتارکرکے معاہدہ توڑا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اب حالات کی تمام تر ذمہ داری یزیدی حکومت پر ہوگی

https://twitter.com/KHR_T7/status/1381542202539708416

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

Leave a reply