نیب کی زبان بندی، عمران خان کو گرفتار ہونا چاہئے، مریم اورنگزیب کے بیان پر سب حیران
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے پاس آج کوئی کام نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ،22کروڑ عوام کو بھی 16ایم پی او کے تحت گرفتارکرنا چاہیے،مریم نواز کو والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،آپ نے تو100دن میں نیا پاکستان بنانا تھا،
مریم نواز پیرول پر رہا………..نواز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خرابی کے پانچ گھنٹے بعد ہسپتال لے جایا گیا،نوازشریف،شاہدخاقان عباسی کوکچھ ہواتواس کاذمہ دارعمران خان ہوگا،لگتا ہےآج بھی نالائق حکومت کنٹینر پر ہے،کرائے کے ترجمانوں کے پاس آج کوئی کام نہیں ،میں نےجج سےجیل واپسی پرمیاں صاحب سے ایک گھنٹے ملاقات کی اجازت مانگی،لیکن اجازت نہیں دی گئی،
نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران
مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کی زبان بندی ہونی چاہئے،تحریک انصاف نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،مخالفین کوآج سزائےموت کی چکیوں میں رکھا جارہاہے یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سیاسی انتقام ہے