نیب لاہور کا اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

0
47

نیب لاہور نے اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ، مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، نیب دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خریدد رکھی ہے، دستاویزات کے مطابق موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی، مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں، کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں،دستاویزات، یپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں،دستاویزات ، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے

دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی نے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کررکھی ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ،

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں اس کے علاوہ مریم نواز کی اس تقریر کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مریم نواز کے خلاف کارروائی، علی حیدر گیلانی کی نا اہلی اور یوسف رضا گیلانی کی کا میابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

Leave a reply