نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، نیب لاہور کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2019میں کرپشن و بدعنوانی میں ملوث138 ملزمان گرفتار کئے،ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 29 ارب 93 کروڑ روپےکی ریکوری کی،رواں سال 100نئی انکوائریزاور36نئی انوسٹی گیشنز شروع کی گئیں،2019میں مجموعی طور پر 55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائرہوئے،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب لاہور نے رواں سال تحقیقات مکمل کرکے25کرپشن کے ریفرنسز دائر کیے،پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کئے گئے،رواں سال 3 ارب روپے کیش کی صورت میں متاثرین کو واپس لوٹائے ،27 ارب روپےسے زائد مالیت کے مکانات و پلاٹ بھی واپس لوٹائے گئے

رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب لاہور کے مطابق 2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا، ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا، نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا، 17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا،

 

نیب لاہور کی طرف سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں، نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا

 

Shares: