اسلام پھریورپ میں مقبول ہونے لگا،بیلجیئم کی یونیورسٹی نےپہلی باردینی اوردنیاوی تعلیم دینےکااعلان

0
29

بیلجیئم :یورپ میں پھر سے اسلام ایک پسندیدہ مذہب کے طورپردیکھا جانے لگا،تعلیمی اداروں میں اسلامی علوم کی تعلیم دی جانے لگی،اطلاعات کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کی یونیورسٹی نےپہلی باردینی اوردنیاوی تعلیم دینےکااعلان کیاہے۔

 

بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

بیلجیئم کامسلمانوں کے لئےایک اہم اقدام مسلمانوں کےلیےامام اب بیرون ِملک کے بجائے اندرون ملک ہی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس حوالےسے بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی KU Leuven فروری میں اپنا پہلا امام کورس شروع کرنے جارہی ہے۔یہ کورس 6 سال پر مشتمل ہوگا جس میں سے4 سال مذہبی اور2 سال یونیورسٹی کی تعلیم دی جائے گی۔کورس میں قانون ،سیاسی علوم ،مذہب اورمعاشیات کی نفسیات،عربی فلسفہ،اخلاقیات اورمشرق وسطی کی تاریخ کو شامل کیاگیاہے۔

ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا: چئیرمین ہلاِل احمر

یونیورسٹی انتظامیہ کےمطابق پہلےکورس میں ہی 30 مقامی طلبہ کی شمولیت متوقع ہے۔ جبکہ تعلیم مکمل ہونےکےبعدان تمام علمأ کرام کوبیلجیئم حکومت سےتصدیق شدہ سنددی جائےگی۔اس کورس کی ابتداء کا ایک اہم سبب وہ پارلیمانی رپورٹ ہے جس نے 2016 میں ایئرپورٹ سمیت دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا۔

ہانگ کانگ ایک طرف کرسمس تو دوسری طرف احتجاجی مظاہرے

ذرائع کے مطابق برسلزحملوں کےبعد بیلجئیم کے پارلیمانی کمیشن نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ بیلجیم میں علمائےکرام کو تربیت دی جانی چاہئے۔ بیلجیئم کےوزیرانصاف جینز نےکہا تھا کہ یہ اہم ہےکہ ہم جان لیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔

ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں‌ گے

پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ مسلم امام اسی معاشرے کا حصہ ہونے چاہئیں۔اس حوالےسےبیلجیئم میں فلامش علاقے کی حکومت نے مسلم ایگزیکٹیو کونسل اور فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے مذکورہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر یہ کورس ترتیب دیا ہے۔اس کورس کے حوالے سے مسلم ایگزیکٹیو کونسل نے بھی اطمینان کااظہارکیاہے۔

Leave a reply