نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا، مریم اورنگ زیب نے ایسا کیوں کہا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت اور عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کیخلاف انکوائری روکنے کیلے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا ‎سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ن لیگ کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوگئی،

‎نیب قانون میں ترمیم سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ‎ملک میں کاروبار، سرمایہ کاری اور صنعتیں بند ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب آرڈیننس ترمیم پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.اور اس کو ایک طرح کے این آرو سے تعبیر کیا جارہا ہے.

Shares: