نیب نے مریم نواز کا "جسمانی” ریمانڈ مانگ لیا، فیصلہ محفوظ

0
53

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ کے حوالہ سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، مریم نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا، فریقین کی جانب سے بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

مریم نواز کی دوغلی پالیسی سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئی، مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا.

مریم نواز اور یوسف عباس کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے کی عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا آپ کے پاس کیا ہے، مریم کے اکاؤنٹ سے کس کے پاس پیسے گئے، ایک سال سے انکوائریز چل رہی ہیں کیا لائے ہیں۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، مریم نواز چوہدری شوگر مل کی ڈائریکٹر ہیں، 1992 سے 1997 تک ڈائریکٹر رہیں، 84 لاکھ روپے کے شیئر تھے جو 41 کروڑ کے ہو گئے، یہ شیئر کس سے خریدے، رقم بارے معلومات نہیں دی جا رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ جب پانامہ کیس آیا تو وہاں مریم کے شیرز کی بات کیوں نہیں آئی۔ جس پر نیب نے کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بات آئی تھی، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے صرف تین خاص ریفرنس تھے، جو نواز شریف کے حوالے سے تھے۔ جج نے استفسار کیا پانامہ والے کیس میں کیا ہوا تھا جس پر نیب نے کہا اس میں تین ریفرنس داخل کرنے کا کہا جس میں چوہدری شوگر ملز شامل نہ تھا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز نیب کے سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں، مریم نے جو شیئر 2008 میں خریدے وہ نواز شریف کو 2015 ٹرانسفر کر دیئے۔

کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

عدالت نے استفسار کیا مریم نواز کے خلاف انکوئری کب شروع کی گئی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں، گرفتاری سے پہلے انہیں طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں، شروع میں مریم نواز کے 8 لاکھ سے زائد شیئر تھے، 2008 میں مریم نواز کے نام 41 کڑور روپے کے شیئرز تھے، مریم نواز سے پوچھا تھا کہ فارن انویسٹر کون ہیں نہیں بتایا گیا، یوسف عباس چوہدری شوگر مل میں شئیر ہولڈر رہے اور ڈائیریکٹر بھی رہے ہیں، یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔ احتساب عدالت نے نیب سے استفسار کیا آپ کے پاس کیا مواد ہے جس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ نیب نے نے کہا یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے کے بعد چوہدری شوگر مل منتقل کی گئی۔

کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا ان بنیادوں پر مریم کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، آئین کی دفعہ 10 شہریوں کو تحفظ دیتا ہے، بغیر اطلاع کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، جن بنیادوں پر گرفتار کرنا ہوتا ہے اس کے لئے مذکورہ مواد ظاہر کرنا پڑتا ہے.

ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل سے اسوقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد سے ملنے جیل گئی ہوئی تھیں، نیب لاہورمیں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مریم نواز کیلئے سب جیل قراردیا گیا اور انہیں وہاں قید میں رکھا گیا ہے، سب جیل کی سکیورٹی پربھی خواتین پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے

Leave a reply