قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کی گئی اور انہیں پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ملی بگھت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں جبکہ ٹھیکوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کی رقم بٹوری اور من پسند ٹھیکیدار عظمت حیات کو رشوت کے معاملات میں استعمال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیںعثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیںہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
تاہم ذرائع کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم پرویزالہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔