نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے”مشن“ پر ہے ، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت کی ہے .‎نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے”مشن“ پر ہے

‎حنیف عباسی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بھجوایا جانے والا سوالنامہ مضحکہ خیز اور تضادات کا مجموعہ ہے .‎نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف سپریم کورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل، بارایسوسی ایشنز اور عوام اپنا عدم اعتماد کا نوٹس جاری کرچکی ہیں

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ‎نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں احتساب کا مذاق اور سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ہے .‎کھیلوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو تکلیف ہے

‎نیب نیازی گٹھ جوڑ جومرضی ہتھکنڈے اختیار کئے، نوازشریف کی ٹیم کوخوفزدہ نہیں کرسکتا .‎حنیف عباسی نوازشریف کے بہادر ، وفادار سپاہی اور ساتھی ہیں.‎ہر آندھی اور طوفان کا حنیف عباسی نے ڈٹ کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے ، ایک بار پھر سرخرو ہوں گے

‎جب بھی موقع ملا نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ راولپنڈی کے عوام کی پھر خدمت کریں گے .‎شہبازشریف کی قیادت میں راولپنڈی میٹرو، کارڈیالوجی ہسپتال کے لئے حنیف عباسی نے دن رات محنت کی

Shares: