نیب نے مزید انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی.

0
36

نیب نے مزید انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی بلوچستان عبدالحمید مینگل کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ عبدالحمید مینگل اور دیگر پر نوری گورج انٹی گرینڈ اسکیم میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزکٹو بورڈ نے انیٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریونیو ڈپارنمنٹ اسیکم 33 گلزار ہجری کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے. جب کہ خورشید شاہ کے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا.

Leave a reply