نیب نے پرویز الہی کی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا
0
40
FIA

لاہور: نیب نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی: نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

قبل ازیں لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

لاہور میں اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج بخت فخر بہزاد نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کیا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کسٹڈی والےملزم کو عدالت کی مرضی کے بغیر منتقل کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ آج ایک شخص کی آزادی پولیس کےہاتھ میں ہے توکل یہ آزادی کسی اورکےہاتھ میں جاسکتی ہے، ایک قیدی کو تین افسران نے مغوی بنایا ہے، یہ اقدام ریاست کی بےحسی بےنقاب کرتاہےجو ایک قیدی کو اس کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پربھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔

توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سمجھ سےباہر ہے کہ ریاست کیسے ایک شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر مسلسل قید میں رکھنے پرغافل ہے، یہ صورتحال ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا تقاضہ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس پکار نے کسی کو نہیں جگایا سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم صبح سے جیل کے باہر کھڑی ہے لیکن ملزم کو حوالے نہیں کیا جا رہا، عدالت نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے ملزم کو راولپنڈی بھیجا گیا؟ تو ڈی آئی جی نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منتقل کیا۔

عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اورہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا اور تینوں افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیا عدالت نے تینوں افسران کو 5 اگست کے لیے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا اوریہ بھی حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو 5اگست کو پیش کیا جائے۔

ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

Leave a reply