سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Air Force Arab

سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ جب کہ طیارے کے دونوں پائلٹس جاں بحق ہوگئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اور طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے، طیارے کو حادثہ خمیس مشیط کے علاقے میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی ہوگئی ہے، سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس

طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.