نیب افسران کی سروسز دوسرے اداروں کے سپُرد

مزید ایک درجن نیب افسران کی سروسز بھی دوسرے اداروں کو جلد سپرد کی جائیں گی
0
169

اسلام آباد: نیب کے 25 افسران کی خدمات دوسرے اداروں کے سپرد کردی گئی ہیں،ڈپوٹیشن پرجانے والے یہ نیب افسران مختلف سٹیشن پر پچھلے پانچ سال تک ہائی پروفائل کیسزپرکام رہے تھے-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق دوسرے اداروں میں جانے والے نیب افسران میں ڈائریکٹرجنرل نیب میجر ریٹائر شہز ا د بھی شامل ہیں، جسٹس جاوید اقبال کے دورمیں ڈائریکٹرجنرل نیب میجرریٹائرشہزاد نے لاہور میں تمام ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کی نگرانی کی تھی،جس میں شریف خاندان، چوہدری برادرز اور شوگرسکینڈل کیس شامل تھے-

احمد باجوہ، کاشف گوندل، سلیم پاشاہ، احمد حسن، ضیا تورو، مسٹر سروچ شامل ہیں جو دوسروں اداروں میں ڈپوٹیشن پر بھیجے گئے ہیں، محمد سجاد، عمران یونس، افتاب یونس، خاورالیاس، تین خاتون افسران اور کچھ دوسرے افسران شامل ہیں، ان میں سے زیادہ تر افسران نے اپنا چارج لے لیا ہے، یہ نیب افسران سابق چیرمین جسٹس ریٹائڑجاوید اقبال کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان میں چھ افسران مختلف انکوائریاں بھی بھگت رہے تھے، جبکہ مزید ایک درجن نیب افسران کی سروسز بھی دوسرے اداروں کو جلد سپرد کی جائیں گی۔

پرویز الہی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ،2 پائلٹس جاں بحق

Leave a reply