نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

قومی احتساب بیورو (نیب) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا 16 لاکھ آٹھ ہزار 827 پاؤنڈ یعنی تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا۔

باغی ٹی وی :اردو نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق انہیں دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019-20 میں لندن ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کیس میں نیب پرعائد جرمانےکی مد میں 41 لاکھ، 15 ہزار، 382 پاؤنڈ ادا کرنےکاحکم دیا تھا یہ رقم پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بیرون ملک پاکستان کی عمارات کی دیکھ بھال کیلئے قائم فنڈ اور پاکستان کمیونٹی ویلفیئرو ایجوکیشن فنڈ کے اکاؤنٹس سے ادا کر دی۔

کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

رپورٹ کے مطابق سال 2021 تک نیب نے ہائی کمیشن کو واجب الادا رقم میں سے صرف 6 لاکھ 74 ہزار 517 پاونڈز ادا کیے تھے، جبکہ بقیہ 34 لاکھ، ہزار40، 865 پاؤنڈ جو اس وقت 82 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی تھی، لیکن موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق ایک ارب 21 کروڑ سے زائد بن رہی ہے، ادا نہیں کی گئی۔

دستاویز کے مطابق جب فارن آڈٹ کی ٹیم پاکستان کے بیرونی مشنز کے آڈٹ کیلئے وہاں گئی تو پاکستان ہائی کمیشن لندن نے متعلقہ دستاویز دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ رقم نیب کی طرف سے ادا کی گئی تھی اس لیے متعلقہ ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے سفارتخانے یا ہائی کمیشن صرف اور صرف انتہائی ناگزیرحالات میں اپنے فنڈز میں کسی سرکارے ادارے کی طرف سے ادائیگی کر سکتے ہیں، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ریکارڈ میں متعلقہ دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے بلکہ مہینے کے اختتام پر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات وزارت خارجہ کے سینٹرل اکاؤنٹنگ آفیسر کو بھیجیں گے۔

190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

قانون کے مطابق سینٹرل اکاؤنٹنگ آفیسرکی ذمہ داری ہے کہ وہ وہ جلد از جلد متعلقہ سرکاری ادارے سے رقم وصول کرکے مشن کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

دستاویز کے مطابق معاملہ وزارت خارجہ کے نوٹس میں لانے پران کا کہنا تھا کہ 16 لاکھ، 82 ہزار 511 پاؤنڈ ایک دفعہ اور پھر ایک لاکھ، 49 ہزار 525 پاؤنڈ بیرون ملک پاکستان کی عمارات کی دیکھ بھال کے لیے قائم فنڈ اورپاکستان کمیونٹی ویلفیئر اورایجوکیشن فنڈ کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ تاہم جب رسیدیں طلب کی گئیں تو وہ رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

دستاویز کے مطابق آخری چھان بین اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 34 لاکھ، ہزار40، 865 پاؤنڈ میں سے 18 لاکھ، 32 ہزار پاؤنڈ ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ میں وصول ہوئے ہیں، جبکہ نیب اب بھی 16 لاکھ ، آٹھ ہزار 827 پاؤنڈ کا نادہندہ ہے جو کہ موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 57 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں نیب سے فوری طور پر رقم وصول کر کے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے متعلقہ اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔

Comments are closed.