نیب پر چڑھائی نا منظور، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے 26 مارچ کو نیب میں پیش ہونا ہے
پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے کارکنان بھی مریم نواز کے ہمراہ جائیں گے، ن لیگ نے بھی کارکنان کو نیب پہنچنے کی ہدایات کی، اس سے قبل مریم نواز نیب میں پیش ہوئی تھیً تو اسوقت ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، اب مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ایک بار حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے اسی وجہ سے نیب نے علاقے کو ریڈزون قرار دینے کے درخواست کی جو منظور کر لی گئی
مریم کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لے کر جانے کے خلاف ٹویٹر پر #نیب_پر_چڑھائی_نامنظورٹرینڈ چل رہا ہے،جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ،ایک صارف کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی رٹ قائم کریں’ورنہ عوام کا اعتماد ریاست کی طاقت پر سے اٹھ جائے گا-
ادارے اپنی رٹ قائم کریں'
ورنہ عوام کا اعتماد ریاست کی طاقت پر سے اٹھ جائے گا-#نیب_پر_چڑھائی_نامنظور— ہجوم نؤ🌴 آصف اللہ خان (@asifullahkhan62) March 24, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایک قانونی پیشی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ اپنی بے عزتی کم کرنے کے کئے کوئ بھی گندا کھیل کھیل سکتی ہے،
https://twitter.com/farhanz24/status/1374590112709935108
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ملک سے فراری کے لئے منہ لٹکا کر تصویر بنانے والا نواز صرف اس لئے کہ اس کو لندن جانے دیا جائے۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بیماری کے دوران قوم کو مسکرا کر پیغام دے رہے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں لڑنا ہے۔
https://twitter.com/hansbadvi/status/1374589097357021184
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قانون کا سمجھ نہیں آتا۔ جہاں پر کمزور کےلئے ایک قانون اور طاقتور کےلئے دوسرا قانون چلتا ہے۔
ہمیں اس قانون کا سمجھ نہیں آتا۔ جہاں پر کمزور کےلئے ایک قانون اور طاقتور کےلئے دوسرا قانون چلتا ہے۔ #نیب_پر_چڑھائی_نامنظور
— فواد خان🇵🇰 (@fawad_khan___) March 24, 2021
پنجاب حکومت نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دیدی،2روزکے لیے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح میں تعینات کرنیکی منظوری دے دی گئی،پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات لینےکیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ،محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،
نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے ان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پرنیب لاہورکی عمارت پرچڑھائی کرنے کی اطلاعات ہیں لہٰذا نیب لاہور نے پولیس اوررینجرز سے معاونت طلب کرلی ہے۔ نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی تھی،
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
فضل الرحمان کا کہناتھا کہ 26مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیا گیا ہے ، نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے ، نیب کرپشن نہیں بلکہ اداروں کی ترجمانی کے لئےبنایا گیا ہے ، پی ڈی ایم کے تمام کارکن مریم نواز کی پیشی پر موجود ہوں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ متحد ہے ،
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔