وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قوانین پر اپوزیشن سے جلد مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نیب قوانین پر ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے جو اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی ،میڈیا ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قوانین پر رہنمائی کرے
واضح رہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کے معاملہ پراپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نیب قوانین میں تجویزکردہ ترامیم کا مسودہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی ،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن کمیٹی سے بات چیت کرکےاعتماد میں لیا جائے گا .نیب قوانین میں ترامیم پرحکومتی اوراپوزیشن کے مابین آخری بیٹھک کوکئی ماہ گزرچکے ہیں.
وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کربذریعہ پارلیمنٹ ترامیم کرناچاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پرحکومت نیب قوانین میں ترامیم بذریعہ آرڈیننس کریگی،نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن ملاقات اگلے ہفتہ متوقع ہے،
نیب قوانین میں ترامیم پرحکومت اوراپوزیشن نمائندوں کےدرمیان چارملاقاتیں ہوچکی ہیں ،ترامیم کے حوالے سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکا بخاری،علی محمد خان حکومتی ممبران ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق،نویدقمر،زاہد حامد او ر دیگر ارکان شامل ہیں.