نیب قوانین پر مشاورت کیلئے24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان سمبلی شامل ہیں۔
کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت نیب قوانین میں ترامیم پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
حکومتی ارکان میں پرویزخٹک، اسدعمر، شفقت محمود، شبلی فراز، شیریں مزاری، وزیرمملکت علی محمدخان، بابراعوان، مرزا شہزاداکبر، عامرڈوگر، فروغ نسیم، سینیٹرانوار الحق کاکڑ اور غوث بخش مہر شامل ہیں۔
شاہدخاقان عباسی، ایازصادق، سعدرفیق، راناثنا اللہ، احسن اقبال اور سینیٹرجاویدعباسی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔پیپلز پارٹی کے پرویزاشرف، نویدقمر، شیری رحمان، فاروق حامد نائیک اور ایم ایم اے کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اخترعلی کمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔