نیب قوانین میں ترمیم دراصل چوروں کی کھلی عام چھٹی. شیخ رشید

0
109

نیب قوانین میں ترمیم دراصل چوروں کی کھلی عام چھٹی. شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قانون نوازشریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا۔


ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پانچ اوربنکوں کی ریٹنگ کم کردی، حالات خراب ہوئے توسیاست اورسیاست دان نرغےمیں آسکتے ہیں.
تاہم یاد رہے کہ؛ پارلیمنٹ سے نیب آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا تھا کہ وہ نئے قانون پر ’من و عن‘ عمل کرے گا۔ جبکہ اس حوالے سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا جس میں نیب کے اعلیٰ عہدیداران سمیت پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بھی شرکت کی تھی اور اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
جبکہ نیب نے یہ بھی کہا تھا کہ کرپشن کے وہ مقدمات جن میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی ہو اور دھوکہ دہی کے وہ مقدمات جن میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہو، صرف وہی لیے جائیں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایم حکومت کے متعدد ارکان کو ریلیف ملا جس میں سلیم مانڈوی والا سمیت مختلف اتحادی شامل ہیں.

Leave a reply