باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب قوانین پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

پارلیمانی کمیٹی 24 ارکان پر مشتمل ، اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سمیت نیب قوانین میں ترامیم پر مشاورت ہوگی

پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری،اجلاس ساڑھے 5بجے ہوگا،پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، شبلی فراز اور شیریں مزاری کمیٹی اراکین میں شامل ہیں،شہزاد اکبر، بابر اعوان، علی محمد خان اور فروغ نسیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں

شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، احسن اقبال کمیٹی اراکین میں شامل ہوں گے،شیری رحمان، فاروق نائک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے

پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کے لیے تحریک ایوان میں پیش کی گئی،تحریک مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش کی،پارلیمانی کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 24ارکان پر مشتمل ہوگی، بابر اعوان نے کہا کہ نیب بل قائمہ کمیٹی میں ہے، اسے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے،

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ساڑھے 5بجے ہوگا،ن لیگی خواجہ آصف نے کہا کہ جب پارلیمانی کمیٹی بن رہی ہے تو آج کے تمام بلز بھیج دیئے جائیں،نیب بل جو قائمہ کمیٹی میں ہے اس کا مسودہ ہمیں دیا جائے ،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کو مسودہ تھوڑی دیر میں دے دیا جائے گا،

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

ایوان میں پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کی تحریک منظور کر لی گئی

چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

Shares: