نیب کے خلاف پراپیگنڈہ بند کیا جائے ، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، چیئرمین نیب

0
42

اسلام آباد :نیب کے خلاف پراپیگنڈہ بند کیا جائے ، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ،اعلامیہ آگیا ،اطلاعات کے مطابق نیب پاکستان کی طرف سے میڈیا پر نیب کے خلاف پراپیگنڈے کی مہم پرافسوس کا اظہارکیا گیا ہے اورساتھ کچھ اہم گزارشات بھی گوش گزارکی ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق نیب کی طرف سے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ چوہدری برادران کے خلاف مختلف مبینہ کیسزکے حوالے سے کارووائی ایک معمول کی دفتری کاروائی ہے ،لیکن افسوس اس بات پرہوتا ہے کہ ان پرانے کیسزکو بنیاد بناکرکچھ عناصر غلط فہمیاں پیدا کرنے میں مصروف ہیں

چیئرمین نیب کی طرف سے اس اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرانے کیسزکوکب تک الماریوں کی زینت بنایا جاسکتا ہے ، یہ ایک معمول کا کام ہے، ان کیسز پرنہ توکسی کی انکوائری ہوئی اور نہ ہی کسی کومورود الزام ٹھہرایا گیا ہے، چوہدری برادران کے خلاف نیب میں کیسز پرانے ہیں ان پرمعمول کے مطابق کارووائی چلتی رہتی ہے

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ اوراس کا مقصد ملک اورمعاشرے میں کرپشن کا خاتمہ ہے، یہ کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتا اورنہ ہی کسی کی عزت نفس مجروح ہونے کی اجازت دیتا ہے . لہذا جو بھی اس کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے وہ قومی ادارے پرکیچڑاچھالنے کی کوشش کرتا ہے

چیئرمین نیب نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ برائے مہربانی اپنے ملکی اداروں کی بدنامی کا باعث نہ بنے اورنہ ہی پراپیگنڈہ کرے ،میڈیا پہلے نیب کا موقف ضرور جانے ، یکطرفہ اورمن گھڑت خبریں اورپراپیگنڈہ قبول نہیں ہے

Leave a reply