نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر کرے گی؟ خبر آ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف اکتوبرکے آخری ہفتے تک ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت پٹرولیم کے2 اہم افسران شاہدخاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، وزارت پٹرولیم کےسابق سیکرٹری عابد سعیدشاہد خاقان کیخلاف گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی ایل این جی مبین صولت بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے،

نیب ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ دونوں گواہوں نےاپنا اپنا بیان بھی قلمبند کرا دیا، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوران تفتیش نیب کو مطمئن نہیں کر سکے اور احتساب کرنے والے ادارے نے قطر کے ساتھ معاہدے کی الگ سے انکوائری بھی شروع کردی ہے، مذکورہ کیس میں شاہد خاقان عباسی دو ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو جولائی 2019 میں حراست میں لیا تھا۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بھی اسی کیس میں زیر تفتیش ہیں، یہ بات بھی واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا، اس معاملہ میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ مبینہ طور پر خود حصہ دار ہیں،

Comments are closed.