نیب انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے:نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،سینیٹ میں قرارداد جمع

0
40

اسلام آباد :نیب انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے:نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،سینیٹ میں قرارداد جمع،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی طرف سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں نیب کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف قرار جمع کروا دی گئی ہے

ادھر ذرائع کے مطابق یہ قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والے کے خلاف نیب کی تحقیقات کے بعد پیش کی گئی

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انسانوں کےساتھ انتہائی غیرمہذبانہ رویہ اختیارکیئے ہوئے ہے

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے کہ نیب کی تحویل میں‌ انسانی جان کا ضیاع کیوں ہوا

اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیب اہکارکی طرف سے جورویہ اختیارکیا جاتا ہے وہ توہین سے کم نہیں‌
اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کیا نیب درست کام کررہا ہے اورکسی کیس میں غیرمنصفانہ کردار تو ادا نہیں کررہا

ایسے ہی مزید الزامات لگاکرسینیٹ سے اس ادارے کے خلاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے

Leave a reply