نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس سے متعلق اہم مشاورت کے لئے میڈیا سٹریٹجی اجلاس آج بلا لیا، اجلاس میں حکومتی بیانیہ پر غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم اور حکومتی رہنما شریک ہوں گے، نیب آرڈیننس سے متعلق معاملے پر مشاورت ہوگی، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیے پر غور ہوگا۔

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

اجلاس میں حکومتی و پارٹی ترجمان بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائنز بھی دیں گے، عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غوروخوض کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراء و مشیر شریک ہوں گے.

کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروےکےحوالے کرنے کی منظوری دے گی،شہری سہیل احمد کو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،وفاقی کابینہ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے گی.

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی، نواز شریف کی وطن واپسی ،پرویز مشرف کی سزا کے عدالتی فیصلے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے درخواستوں پر بھی مشاورت کی جائے گی

Comments are closed.