نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر روانہ

0
40

نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر روانہ
باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم چیئرمین کے حکم پر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے ان کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ 96 ایچ پہنچی تھی لیکن کافی دیر بعد انھیں بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر یہاں موجود ہی نہیں ہیں۔

اب نیب کی ٹیم اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے جاتی امراء چلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عدم تعاون کی روش پر قائم ہیں۔

انہوں نے نیب کی جانب سے آج مورخہ 2 جون، دن 12 بجے ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس اس کے بعد ہی نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر کیخلاف شیڈول ٹو کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو ارسال کردہ نوٹس میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو کے پیش نظر ممکنہ کارروائی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تاحال ضمانت قبل از گرفتاری کے آرڈر جاری نہ ہوئے، لہذا نیب اپنا آئینی اور قانونی اختیار استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
اضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ان کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں.

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

Leave a reply