مزید دیکھیں

مقبول

جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے...

سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم...

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...

پیمرا میں مالی کرپشن،عہدے کا ناجائز استعمال،دو ملازمین برطرف

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن...

نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شہباز شریف کے گھر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف سے نیب آفس میں ہی تحقیقات ہوں گی،شہباز شریف کو دوبارہ طلبی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے،نیب شہباز شریف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ا سکینڈل پر تحقیقات کر رہا ہے

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

واضح رہے کہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف گزشتہ پیشی پر نیب میں پیش نہ ہوئے تونیب نے شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں نیب ٹیم نے آج شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کرنی تھیں مگر بعد میں فیصلہ تبدیل کر لیا گیا، اب نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جائے گی،

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
شامل ہیں

 

شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan