نیب تحقیقات، وفاقی وزیر نے اسمبلی میں کیا بڑا اعلان، کئی اراکین اسمبلی ہوئے پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی نیب کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں بول پڑے

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نیب نے جو کارروائی کرنی ہے ضرور کرے نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے ،اپنے خلاف نیب تحقیقات کا خیر مقدم کرتا ہوں،

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سب کا احتساب ہوناچاہیے لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ جس جس نے گاجر کھائی پیٹ میں درد ہوگا، میں تو کہتا ہوں مجھ سمیت تمام کابینہ کا احتساب کرو ہم تیار ہیں،جو چھ چھ بار وزیر رہے ان کا بھی احتساب ہوناچاہیے یہ چیخ و پکار نہیں ہونی چاہیے، میں اپنی بات کررہا ہوں اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے،

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاردہائیوں سے سیاست میں ہوں،نیب ضرور کارروائی کرے وہ ایک خود مختار ادارہ ہے،نیب سب کا بلا تفریق احتساب کرےنیب اپوزیشن اور وفاقی کابینہ کے ارکان کا بھی احتساب کرے،وراثت میں جو ملا اورجو آج میرے پاس ہے وہ سامنے لے آئیں،نیب کے ایکشن کا خیر مقدم کرتا ہوں،میں نے کسی کے خلاف بات نہیں کی،دونو ں ہاتھوں سےجنھوں نے ملک کو لوٹا ان کابھی احتساب ہونا چاہیے،تین بار وزارت عظمیٰ اور چھ بار وزارت اعلیٰ پر رہنےوالے کابھی احتساب ہوناچاہیے،

واضح رہے کہ نیب نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر کی اہلیہ، بچوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے غلام سرور خان کی زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں ریونیو حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جمعہ کی صبح غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کریں

Shares: