نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
36
Imran Khan NAB

نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 18 اگست کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے.

جاری اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جبکہ گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اس کیس کی اب تک 47 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نیب میں ہونے والی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے تھے کہ پاکستان میں لوگ آئین کو سبوثاژ کرکے بھی گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ اس بات پر ہم سب آمادہ ہیں کہ احتساب کا قانون ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا انسداد کرپشن کنونشن بہت واضح ہے۔

Leave a reply