کراچی:کرپشن میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی شامت آگئی، نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
اس سے قبل ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوچکے ہیں. نیب ذرائع مطابق مفتاح اسمعیل کے خلاف سنگین شکایات ہیں.
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے اور سابق مشیر خزانہ گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔








