نیب ٹیم شیباز شریف کو لے کر احتساب عدالت روانہ

0
52

لاہور: نیب ٹیم شیباز شریف کو لے کر احتساب عدالت روانہ

باغی ٹی وی : اطلا عات کے مطابق منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت کے لئے روانہ ہوگئی ہے-

یا د رہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں‌ لیا تھا-

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔

اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اب تک ایک ہزار ارب روپے قومی خزانے کا بچا چکے شہباز شریف نے آج تک بطور ممبراسمبلی تنخواہ تک وصول نہیں کی، شہباز شریف کو جیل بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر جیل بھیجنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

وکیل شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ منی لانڈرنگ میں بھی شہباز شریف کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، کسی گواہ نے نہیں کہا کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی، 26 کروڑ 90 لاکھ کے اثاثے شہباز شریف کے ہیں، خرچ مانتے ہیں، آمدن نہیں مانتے، زرعی آمدن پر ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں نیب کی بدنیتی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا

ملزم شہباز شریف نیب کی حراست میں

بلاول نے شہباز شریف کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا

شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز بھی بول پڑیں

Leave a reply