نیب نے ایک اور بڑا سراغ لگا لیا،کئی بے نامی اکاؤنٹس پکڑے گئے.
نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاونٹس کاسراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے والے 48 بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف، فیملی ممبران اور بے نامی داروں کے نام پر کھلوائےگئے جن میں ایک ارب 45 کروڑ روپےکی رقم جمع ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف اور فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں 22کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوئے۔